قرآن 5:96 — ضیافت(المائدہ)
سمندر کی تمام مچھلیاں کھانا تمہارے لیے حلا ل کردی گئی ہیں ۔حج کے دوران سفرمیں یہ تمہارے کام آسکتی ہیں۔تم حج کے دوران شکار نہ کرنا ۔تم خدا کی تعظیم کروجس کے سامنے تم حاظر کئے جائو گے ۔
[5:95] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،حج کے دوران کسی جانور کو نہ مارو۔جو کوئی کسی جانورکو جان بوجھ کرمارے گا تو اس کا جرمانہ مارے گئے جانوروں کی تعداد کے برابر مویشی ہیں ۔اس بارے میں فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کرینگے۔وہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ قربانی کے یہ جانور کعبہ پہنچا ئے جائیں ۔اگر وہ ایسا نہ کرسکے تو مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا یا پھر اسی کے حساب سے روز ے رکھنا ہونگے۔خدا نے پہلے گناہ معاف کردیئے ہیں لیکن اگر کسی نے دوبارہ یہی جرم کیا تو خدا اس سے بدلہ لے گا ۔خدا سب سے طاقت ور بدلہ لینے والا ہے۔
[5:97] خدا نے کعبہ کو مسجدمقدس قرار دیا ہے ،لوگوں کےلئے امن کی جگہ ،اورمقدس مہینوں کےلئے اور(مقدس مسجد) کے قربانی والے جانوروں کےلئے جن کے گلے میں ہار پڑے ہونگے۔تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ خدا زمین اورآسمانوں میں جو کچھ ہے اس سے واقف ہے اور وہ سب چیزوں کا علم رکھتا ہے۔