Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:113 — ضیافت(المائدہ)

انہوں نے کہا ،’’ہم چاہتے ہیں کہ اس خوان سے کھانا کھائیں اوراپنے دل کو مطمئن کریں ۔اورہمیں یقین سے معلوم ہوجائے کہ آپ نے ہمیں حق بتایا ہے اورہم اس پر گواہی دینگے۔‘‘

[5:112] یاد کرو جب حواریوں نے کہا تھا ،’’اے عیسی ٰ ابن مریم ،کیا تمہارا خدا آسمان سے ہمارے خوان بھیج سکتا ہے ؟‘‘عیسی ٰ نے فرمایا،’’خداکی تعظیم کرو،اگر تم مومن ہوتو۔‘‘

[5:114] عیسی ٰ ابن مریم نے دعا کی،’’اے ہمارے خدا،ہمارے رب آسمان سے ہمارے لئے خوان بھیج۔جوہم میں سے ہر ایک کےلئے وافر ہواور تمہاری طرف سے نشانی ہو۔ہمیں رزق عطا کر ؛تو بہترین رزاق ہے ۔‘‘