قرآن 5:20 — ضیافت(المائدہ)
یادکروجب موسیٰ نےاپنی قوم سےکہا،اےمیری قوم خدانےجومہربانیاں تم پرکی ہیں انہیں یادرکھو:اس نےتم میں سےپیغمبرمقررکیے،تمہیں بادشاہ بنایااورتمہیں و ہ کچھ عطاکیاجوپہلےکسی قوم کوکبھی عطانہیں کیاگیا۔
[5:19] اے اہل کتاب ،ہمارا پیغمبر تمہارے پاس آگیا ہے تاکہ تم پر باتیں واضح کردے جبکہ رسولوں کی آمد کاسلسلہ ایک عرصے سے بند تھا ۔تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی مبلغ اور تنبیہ کرنے والا نہیں آیا۔ایک مبلغ اور تنبیہ کرنے والا اب تمہارے پاس آگیا ہے۔خدا ہر چیز پر قادر ہے*۔
[5:21] ’’اے میری قوم کے لوگومقدس زمین میں داخل ہوجائو جوخدا نے تمہارے لئے لکھ دی ہے اور پیچھے نہ ہٹنا تاکہ تمہارا شمار نقصان اٹھانے والوں میں نہ ہو۔‘‘