قرآن 5:21 — ضیافت(المائدہ)
’’اے میری قوم کے لوگومقدس زمین میں داخل ہوجائو جوخدا نے تمہارے لئے لکھ دی ہے اور پیچھے نہ ہٹنا تاکہ تمہارا شمار نقصان اٹھانے والوں میں نہ ہو۔‘‘
[5:20] یادکروجب موسیٰ نےاپنی قوم سےکہا،اےمیری قوم خدانےجومہربانیاں تم پرکی ہیں انہیں یادرکھو:اس نےتم میں سےپیغمبرمقررکیے،تمہیں بادشاہ بنایااورتمہیں و ہ کچھ عطاکیاجوپہلےکسی قوم کوکبھی عطانہیں کیاگیا۔
[5:22] وہ بولے،’’ اے موسیٰ وہاںطاقتور لوگ رہتے ہیں ہم اس میں داخل نہیں ہونگے جب تک وہ وہاں سے چلے نہیں جاتے ۔اگر وہ نکل گئے تو ہم داخل ہوجائیں گے۔‘‘