قرآن 5:58 — ضیافت(المائدہ)
جب تم نماز کےلئے بلاتے ہوتو وہ اسکا ہنسی مذاق اڑاتے ہیں ۔کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھتے نہیں ہیں ۔
[5:57] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،سابقہ کتابوں کے ماننے والوں میںسے ان کو دوست نہ بنانا جو تمہارے دین کا مذاق اور مضحکہ اڑاتے ہیں اورنہ ہی کافروں کو دوست بنانا۔اگر تم واقعی ایمان والے ہوتو خدا کی تعظیم کرو۔
[5:59] کہہ دیجیے،’’اے اہل کتاب ،کیا تم ہم سے اسلئے نفرت نہیں کرتے کہ ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں،اوراس پر جو ہم پر نازل کیا گیا ہے اوراس پر بھی جو ہم سے پہلے نازل کیا گیا تھا اورتم میں سے اکثر راست باز نہیں ہیں؟‘‘۔