قرآن 5:78 — ضیافت(المائدہ)
بنی اسرائیل میں جن لوگوں نے کفر کیا ان پر دائود،عیسی ٰ ابن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی کیونکہ انہوں نے نہ فرمانی اورسرکشی کی تھی ۔
[5:77] کہہ دیجیے،’’اے اہل کتاب ،اپنے مذہب کی حدود کو حق سے آگے نہ بڑھائو اور ان لوگوں کے خیالات کی پیروی نہ کرو جو گمراہ ہیں اور کثیرتعداد میں لوگوں کو گمراہ کرچکے ہیں ۔وہ سیدھے راستے سے دور بھٹک گئے ہیں۔‘‘
[5:79] انہوں نے ایک دوسرے کو برائی کرنے سے نہ روکا۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیابےشک وہ تکلیف دہ ہے۔