قرآن 53:32 — ستارے(النجم)
پس تم جھگڑتے نہیں ۔ وہ صادق سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ وہ تم سے پوری طرح آگاہ رہا ہے تب سے جب اُس نے زمین سےتمہارا آغاز کیا ، اور تب جب تم اپنے ماوٗں کے پیٹوں میں جنین تھے۔ لہٰذا ، اپنے آپ کو اتنا بلند نہ کرو؛ وہ نیکوکاروں سے پوری طرح آگاہ ہے۔
[53:31] خدا ہی کی ملکیت ہے آسمانوں اور زمین میں جو چیز بھی ہے ۔ وہ اُن کو ان کے اعمال کابدلہ دے گا جو برائی کا ارتکاب کریں، اور نیکوں کاروں کو ان کی نیکوکاری کا انعام عطا کرے گا۔
[53:33] کیا تم نے اُس پر غور کیا ہے جس نےمنہ پھیر لیا ؟