Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 6:124 — مویشی(الانعام)

جب ایک طاقتورثبوت ان کی طرف آجاتا ہے ،تو وہ کہتے ہیں،’’ہم اس وقت تک نہیں مانیں گے جب تک ہمیں وہ کچھ نہ دیا جائے تو پیغمبروں کو دیا گیا ہے!‘‘ خدا بخوبی جانتا ہے کہ کون اس کا پیغام پہنچانے کا اہل ہے ۔*اس قسم کے مجرم خدا کے ہاں بے قدری اوراپنی بری سکیموں کی عبرتناک سزا بھگتیں گے ۔

[6:123] ہم ہر قوم کے بڑے مجرموں کو سازشیں اور تدبیر یں کرنےکی چھٹی دیتے ہیں ۔لیکن وہ صرف اپنے نفسوں کے خلاف ہی سازشیں اورتدبیریں کرتے ہیں ،سوچے سمجھے بغیر ۔

[6:125] خدا جس کو ہدایت دینا چاہے اس کا سینہ فرمانبرداری کےلئے کھول دیتا ہے ۔اورجس کوگمراہ کرنا چاہتا ہے اس کا سینہ بھینچ اورتنگ کردیتا ہے ،اس کی طرح جو آسمان کی طرف چڑھتا ہے۔*ا س طرح خدا ان پر لعنت کرتا ہے جو ایمان لانے سے انکارکرتے ہیں ۔