قرآن 6:123 — مویشی(الانعام)
ہم ہر قوم کے بڑے مجرموں کو سازشیں اور تدبیر یں کرنےکی چھٹی دیتے ہیں ۔لیکن وہ صرف اپنے نفسوں کے خلاف ہی سازشیں اورتدبیریں کرتے ہیں ،سوچے سمجھے بغیر ۔
[6:122] کیا وہ جو مردہ تھا اور اس ہم نے زندگی اورروشنی عطا کی ہے جس کی مدد سے وہ لوگوں کے درمیان چلتاپھرتا ہے اس کے برابر ہوسکتا ہے جو مکمل تاریکی میں ہے اور جس سے و ہ کبھی نہیں نکل سکتا؟کافروں کے اعمال اس طرح ان کی آنکھوں میں خوشنمابنادیئے جاتے ہیں ۔
[6:124] جب ایک طاقتورثبوت ان کی طرف آجاتا ہے ،تو وہ کہتے ہیں،’’ہم اس وقت تک نہیں مانیں گے جب تک ہمیں وہ کچھ نہ دیا جائے تو پیغمبروں کو دیا گیا ہے!‘‘ خدا بخوبی جانتا ہے کہ کون اس کا پیغام پہنچانے کا اہل ہے ۔*اس قسم کے مجرم خدا کے ہاں بے قدری اوراپنی بری سکیموں کی عبرتناک سزا بھگتیں گے ۔