قرآن 6:26 — مویشی(الانعام)
وہ دوسروں کواس ( قرآن)سے اس طرح روکتے ہیں جس طرح وہ خود اس سے دور رہتے ہیں اور اس طرح وہ ناسمجھی میں صرف اپنے آپ کو تباہ کرتے ہیں ۔
[6:25] ان میں سے کچھ غور سے تمہاری بات سنتے ہیں لیکن ہم ان دلوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں تاکہ وہ سمجھ نہ سکیں اور ان کے کان بہرے کردیتے ہیں ۔اس لئے وہ جو بھی نشانی دیکھ لیں ایمان نہیں لاسکتے۔اورجب وہ تمہارے پاس بحث کےلئے آتے ہیں تو کافر یہی کہتے ہیں،’’یہ سب ماضی کے قصے ہیں۔’’
[6:27] کاش تم ان کو اس حالت میں دیکھ سکتے جب انہیں جہنم کی آگ کا سامنا کرناپڑیگا۔اس وقت وہ کہیں گے ،افسوس ہم پر ،کاش ہم واپس جاسکتے تو ہم خد ا کی آیات کو کبھی نہ جھٹلاتے اور ایمان والوں میں شامل ہوجاتے۔‘‘