Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 66:10 — ممانعت (التحریم)

خدا مثال کے طور پر حوالہ دیتا ہے اُن کا جنہوں نے کُفر کیا، نوح کی بیوی کا اور لوط کی بیوی کا۔ وہ ہمارے دو نیک بندوں کےسے شادی شدہ تھیں، لیکن انہوں نےان سے بے وفائی کی اور، اس کے نتیجے میں، وہ بالکل خدا کے خلاف ان کی مدد نہ کر سکے۔ان دونوں سے کہا گیا ، "جہنم کی آگ میں داخل ہو جاوٗ اُن کے ساتھ جو اس کے مُستحق ہوئے"۔

[66:9] اے نبی، کافروں اور منافقوں کے خلاف جدوجہد کرو اور ان کے ساتھ سخت گیری کرو ۔ ان کا ٹھکانا جہنم اور ایک بدنصیب مقدر ہے ۔

[66:11] اور خدا مثال کے طور پر حوالہ دیتا ہے اُن کا جو ایمان لائے، فرعون کی بیوی کا ۔اس نے کہا، "اےمیرے رب !آپ جنت میں میرے لئے گھر تعمیر کیجیئے ، اور مجھے فرعون اور اس کے کرتوتوں سے بچا ئیے، مجھ کوظالم لوگوں سے بچا ئیے۔"