قرآن 66:11 — ممانعت (التحریم)
اور خدا مثال کے طور پر حوالہ دیتا ہے اُن کا جو ایمان لائے، فرعون کی بیوی کا ۔اس نے کہا، "اےمیرے رب !آپ جنت میں میرے لئے گھر تعمیر کیجیئے ، اور مجھے فرعون اور اس کے کرتوتوں سے بچا ئیے، مجھ کوظالم لوگوں سے بچا ئیے۔"
[66:10] خدا مثال کے طور پر حوالہ دیتا ہے اُن کا جنہوں نے کُفر کیا، نوح کی بیوی کا اور لوط کی بیوی کا۔ وہ ہمارے دو نیک بندوں کےسے شادی شدہ تھیں، لیکن انہوں نےان سے بے وفائی کی اور، اس کے نتیجے میں، وہ بالکل خدا کے خلاف ان کی مدد نہ کر سکے۔ان دونوں سے کہا گیا ، "جہنم کی آگ میں داخل ہو جاوٗ اُن کے ساتھ جو اس کے مُستحق ہوئے"۔
[66:12] مریم بھی ، عمران کی نسل سے۔ اس نے اپنی پاکدامنی کو برقرار رکھا، پھر ہم نے اس میں اپنی روح کےذریعےسےاس کے اندر پھونک ماردی ۔ وہ اپنے رب کے کلاموں پر ایمان لائی اور اس کی کتابوں پر ؛ وہ فرمانبردار تھی ۔