قرآن 66:12 — ممانعت (التحریم)
مریم بھی ، عمران کی نسل سے۔ اس نے اپنی پاکدامنی کو برقرار رکھا، پھر ہم نے اس میں اپنی روح کےذریعےسےاس کے اندر پھونک ماردی ۔ وہ اپنے رب کے کلاموں پر ایمان لائی اور اس کی کتابوں پر ؛ وہ فرمانبردار تھی ۔
[66:11] اور خدا مثال کے طور پر حوالہ دیتا ہے اُن کا جو ایمان لائے، فرعون کی بیوی کا ۔اس نے کہا، "اےمیرے رب !آپ جنت میں میرے لئے گھر تعمیر کیجیئے ، اور مجھے فرعون اور اس کے کرتوتوں سے بچا ئیے، مجھ کوظالم لوگوں سے بچا ئیے۔"