قرآن 7:127 — برزخ(الاعراف)
فرعون کی قوم کے سرداروں نے کہا ،’’کیا تم موسی ٰ اور اس کے لوگوں کو زمین خراب کرنے ،اور تمہیں اورتمہارے خدائوں کو چھوڑ نے کی اجازت دو گے ؟‘‘اس نے کہا ،’’ہم ان کے بیٹوں کو قتل کردینگے ،اوربیٹیوں کو چھوڑ دینگے ۔ہم ان سے کئی گنا طاقتور ہیں ۔‘‘
[7:126] تم صرف اس لئے ہمیں قتل کرنا چاہتے ہوکہ ہم اپنے رب کے ثبوتوں پر ایمان لائے ہیں،جب وہ ہمارے پاس آئے۔‘‘’’ہمارے رب ،ہمیں استقامت عطا فرما ،اورہمیں فرمانبرداروں کی طرح موت آئے ۔‘‘
[7:128] موسی ٰ نے اپنے لوگوں سے کہا ،’’خدا سے مدد طلب کرو،اورثابت قدمی سے ڈٹے رہنا۔زمین خدا کی ہے ،اور وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے یہ عطا کرتا ہے۔حتمی فتح متقی لوگوں کی ہے ۔‘‘