قرآن 9:75 — آخری انتباہ(براءة)
ان میں سے کچھ نے وعدہ کیا تھا :’’اگر خدا نے ہمیں اپنے فضل سے نوازا تو ہم خیرات دینگے اور راستباز ی کی زندگی گزاریں گے ۔‘‘
[9:74] وہ خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوںنے یہ کبھی نہیں کہا ،اگر چہ انہوں نے کلمہ کفر کہاہے ؛انہوں نے فرمانبردار بننے کے بعد کفر کیا ہے۔حقیقت میں انہوں نے وہ ترک کیا ہے جو ان کے پاس کبھی تھا ہی نہیں ۔انہوں نے سرکشی کی ہے اگر چہ خدا اور اس کے پیغمبر نے انکو اپنے فضل اور نعمتوں سے نوازا تھا ۔اگر وہ تائب ہو جائیں تو یہ ان کےلئے بہتر ہوگا ۔لیکن اگر انہوں نے بے رخی کی تو خدا انہیں اس دنیا میں اور آخرت میں دردناک عذاب دیگا ۔اور وہ زمین پر اپنا کوئی آقا اور مالک نہیں پائیں گے ۔
[9:76] لیکن جب اس نے اپنی نعمتوں سے نوازا تو وہ کنجوس بن گئے، اوربیزاری سے منہ پھیر لیا ۔