Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 60: امتحان (الممتتحنة) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں

Sura 60: The Test (Al-Mumtahanah)

YouTube · 4:39

سورۃ 60: امتحان (الممتتحنة)

[60:1] اےایمان والو، تم میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں سے دوستی مت کر نا، ان کی طرف محبت اور دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے، اگرچہ انہوں نے اس سچ سے کفر کر لیا ہے جو تمہارے پاس آیا ہے۔ یہ پیغمبر کو ستاتے ہیں ، اور تمہیں بھی ، صرف اس وجہ سے کہ تم خدا پر ایمان رکھتے ہو، اپنے پروردگارر پر ۔ اگر تم میری راہ میں جدوجہد کے لئے متحرک ہو تے ہو، میری نعمتوں کے حصول میں ، تو تم کس طرح چھپ کر ان سے محبت کر سکتے ہو؟ میں ہر اُس چیزسے پوری طرح آگاہ ہوں جسے تم چھپاتے ہو، اور پر اُس چیز سے جس کا تم اعلان کرتے ہو۔ تم میں سے وہ جو ایسا کرتے ہیں، بیشک سیدھی راہ سے بھٹک گئے ہیں ۔

[60:2] وہ جب بھی تمہارا سامنا کرتے ہیں، وہ تمہارے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کرتے ہیں ، اور اپنے ہاتھوں اور زبانوں سے تمہیں ایذا پہنچاتے ہیں ۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم کفر کرو۔

[60:3] تمہارے رشتہ دار اور تمہارا مال کبھی بھی تمہاری مدد نہیں کر سکتے ۔ قیامت کے دن، وہ تمہارے درمیان فیصلہ کر ڈالے گا ۔ خدا تمہارےہر عمل کو دیکھنے والا ہے ۔

[60:4] ایک اچھی مثال تمہارے لئے ابراہیم نے قائم کی ہے اور وہ جو اس کے ساتھ تھے۔ انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا " ہم تم سے قظع تعلقی کرتے ہیں اور اُن معبودوں سے بھی جن کی تم خدا کے علاوہ عبادت کرتے ہو ۔ ہم تمہاری ملامت کرتے ہیں، اور تم ہم سےدشمنی اور نفرت کے سوا اور کچھ نہیں دیکھو گے یہاں تک کہ تم اکیلے خدا ہی پر ایمان لے آؤ۔" *تاہم ، ابراہیم ایک غلطی کا مرتکب ہوا جب اس نے اپنے باپ سے کہا، "میں آپ کی مغفرت کی دعا کروں گا* * لیکن میں آپ کو خدا سے تحفظ فراہم کرنے کا کو ئی اختیار نہیں ر کھتا۔" "ہمارے پروردگار، ہم تم پر بھروسا کرتے ہیں اورتمہاری فرمانبرداری کرتے ہیں ۔ تمہاری طرف ہماری آخری منزل ہے ۔

[60:5] "ہمارے پروردگار، جنہوں نے کفر کیا، انہیں ہمیں ستانے نہ دو اور ہمیں معاف کر دو ۔ تم قادرِ مطلق، سب سے زیادہ حکمت والے ہو ۔

[60:6] ایک اچھی مثال انہوں نے قائم کی ہےجو خدا اور قیامت کے دن کی جستجو کرتے ہیں۔ رہے وہ جو روگردانی کریں، خدا کو( ان کی ) کوئی ضرورت نہیں ، سب سے زیادہ قابلِ تعریف ۔

[60:7] خدا تمہارےاور ان کے درمیان عداوت کومحبت میں تبدیل کر سکتا ہے ۔ خدا قادرِ مطلق ہے ۔ خدامعاف کرنے والا ہے، سب سے زیادہ مہربان ۔

قرآن: آخری عہد نامہ — سورۃ 60