سورۃ 2: بچھیا(البقرة) — قرآن کی تلاوتیں اور قراتیں
YouTube · 1:25:34
سورۃ 2: بچھیا(البقرة)
[2:1] ا۔ل ۔م۔
[2:2] اس کتاب میں کوئی شک نہیں،یہ ان لوگوں کیلئے ہدایت ہے جو غائب پر ایمان لاتے ہیں۔
[2:3] جوغائب پر ایمان لاتے ہیں اورنماز* قائم کرتے ہیں اور ہمارے* دیئے ہوئے مال سے خرچ کرتے ہیں۔
[2:4] اور جو آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ اس پریقین رکھتے ہیں،اورجوآپ* سے پہلے نازل کیاگیا اس پربھی اور آخرت کے بارے میں ان کو قطعاً کوئی شک نہیں۔
[2:5] ان کی راہنمائی تمہارا خدا کرتاہے:یہی کامیاب لوگ ہیں۔
[2:6] جولوگ ایمان نہیں رکھتے آپ انہیں تنبیہ کرویا نہ کرو وہ ایمان نہیں لاسکتے *۔
[2:7] خدا ان کے دلوں اورکانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ڈال دیتا ہے ۔انہوں نے سخت گھاٹے کا سودا کیا ہے ۔
