قرآن 10:73 — یونس(یونس)
انہوں نے اسے جھٹلا دیا،چنانچہ،ہم نے اسے بچالیا اور ان کو بھی جو اس کے ساتھ کشتی میں تھے؛ہم نے انہیں وارث بنایا۔اور ہم نے ان کو غرق کردیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا ۔نتائج پر غور کرو؛انہیں تنبیہ کی گئی تھی ۔
[10:72] ’’اگر تم منہ موڑتے ہو تو میں نے تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا۔میرا صلہ خدا کی طرف سے آتا ہے۔مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبردار بن جاؤں۔‘‘
[10:74] پھر اس کے بعد ہم نے ان کے لوگوں کی طرف پیغمبر بھیجے ،اور انہوں نے انہیں صاف نشانیاں دکھائیں۔لیکن وہ ماننے والے نہیں تھے اس کو، جسے انہوں نے ماضی میں جھٹلا دیا تھا ۔اس طرح ہم ظالموں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں۔