قرآن 10:74 — یونس(یونس)
پھر اس کے بعد ہم نے ان کے لوگوں کی طرف پیغمبر بھیجے ،اور انہوں نے انہیں صاف نشانیاں دکھائیں۔لیکن وہ ماننے والے نہیں تھے اس کو، جسے انہوں نے ماضی میں جھٹلا دیا تھا ۔اس طرح ہم ظالموں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں۔
[10:73] انہوں نے اسے جھٹلا دیا،چنانچہ،ہم نے اسے بچالیا اور ان کو بھی جو اس کے ساتھ کشتی میں تھے؛ہم نے انہیں وارث بنایا۔اور ہم نے ان کو غرق کردیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا ۔نتائج پر غور کرو؛انہیں تنبیہ کی گئی تھی ۔
[10:75] پھر ہم نے ان کے بعدموسی ٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے گروہ کی طرف بھیجا،اپنی نشانیوں کے ساتھ۔لیکن انہوں نے سر کشی کی ،اور وہ ظالم لوگ تھے۔