Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 10:89 — یونس(یونس)

اس نے فرمایا ،’’تمہاری دعا قبول ہوگئی (اے موسی ٰ اور ہارون)،اس لیے ثابت قدم رہو،اور ان لوگوں کے راستوں پر نہ چلوجو جانتے نہیں ہیں۔‘‘

[10:88] موسیٰ نے کہا ،’’ہمار ے رب ،تم نے فرعون اور اس کے بڑوں کو اس دنیا میں آسائشیں اور دولت دی ہے۔ ہمارے رب ،جنہیں وہ صرف دوسروں کو تیرے راستے سے موڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ہمارے رب ،ان کی دولت مٹا دے ،ان کے دلوں کو سخت کردے تاکہ یہ ایمان نہ لا سکیں ،حتی ٰ کہ وہ دردناک عذاب کو دیکھ لیں۔‘‘

[10:90] ہم بنی اسرائیل کو سمندر پار پہنچا دیا۔فرعون اور اسکی فوج نے ان کا پیچھا کیا ،جارحیت سے اور ناجائز۔جب اسے غرق ہونے کا یقین آگیا ،وہ بولا،’’میں مانتا ہوں کوئی خدا نہیں سوائے اس کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں؛میں مسلم ہوں۔‘‘