قرآن 11:44 — ہود(ھود)
حکم ہوا:’’ اے زمین ،اپنا پانی نگل جا،’’اور’’اے آسمان ،رک جا۔‘‘تب پانی اتر گیا ؛فیصلہ پورا ہوگیا ۔کشتی آخر کار جودی کی پہاڑیوں پر رک گئی ۔*پھر کہہ دیا گیا :’’تجاوز کرنے والے مٹ گئے ہیں۔‘‘
[11:43] اس نے کہا ،’’ میں پہاڑ کی چوٹی پر پنا ہ لوں گا ،اپنے آپ کو پانی سے بچانے کے لیے ۔‘‘اس نے کہا،’’آ ج خدا کے فیصلے سے کوئی کسی کو نہیں بچا سکتا ؛صرف اس کی رحمت کے مستحق (بچا لیے جائیں گے )۔‘‘لہروں نے انہیں جدا کردیا،اور وہ ڈوبنے والوں میں سے تھا ۔
[11:45] نوح نے اپنے رب کو پکارا: ’’میرے رب،میرا بیٹا میرے خاندان کا فرد ہے ،اور تمہارا وعدہ سچا ہے ۔تو حکمت والوں میں سب سے زیادہ حکمت والا ہے۔‘‘