قرآن 11:43 — ہود(ھود)
اس نے کہا ،’’ میں پہاڑ کی چوٹی پر پنا ہ لوں گا ،اپنے آپ کو پانی سے بچانے کے لیے ۔‘‘اس نے کہا،’’آ ج خدا کے فیصلے سے کوئی کسی کو نہیں بچا سکتا ؛صرف اس کی رحمت کے مستحق (بچا لیے جائیں گے )۔‘‘لہروں نے انہیں جدا کردیا،اور وہ ڈوبنے والوں میں سے تھا ۔
[11:42] جب وہ چلی انہیں لے کر پہاڑ جیسی لہروں میں ،نو ح نے اپنے بیٹے کو پکارا ،جو تنہا رہ گیا تھا :’’اے میرے بیٹے ،آئو ہمارے ساتھ سوا ر ہو جائو؛کافروں کے ساتھ مت رہو۔‘‘
[11:44] حکم ہوا:’’ اے زمین ،اپنا پانی نگل جا،’’اور’’اے آسمان ،رک جا۔‘‘تب پانی اتر گیا ؛فیصلہ پورا ہوگیا ۔کشتی آخر کار جودی کی پہاڑیوں پر رک گئی ۔*پھر کہہ دیا گیا :’’تجاوز کرنے والے مٹ گئے ہیں۔‘‘