قرآن 11:42 — ہود(ھود)
جب وہ چلی انہیں لے کر پہاڑ جیسی لہروں میں ،نو ح نے اپنے بیٹے کو پکارا ،جو تنہا رہ گیا تھا :’’اے میرے بیٹے ،آئو ہمارے ساتھ سوا ر ہو جائو؛کافروں کے ساتھ مت رہو۔‘‘
[11:41] اس نے کہا ،’’کشتی پر بیٹھ جائو،۔اس کا چلنا بھی خدا کے نام پر ہے،اور اس کا ٹھہرنا بھی۔میرا رب غفور اور سب سے رحیم ہے۔‘‘
[11:43] اس نے کہا ،’’ میں پہاڑ کی چوٹی پر پنا ہ لوں گا ،اپنے آپ کو پانی سے بچانے کے لیے ۔‘‘اس نے کہا،’’آ ج خدا کے فیصلے سے کوئی کسی کو نہیں بچا سکتا ؛صرف اس کی رحمت کے مستحق (بچا لیے جائیں گے )۔‘‘لہروں نے انہیں جدا کردیا،اور وہ ڈوبنے والوں میں سے تھا ۔