قرآن 11:85 — ہود(ھود)
اے میری قوم ،پورا ناپو اور تولو،انصاف کے ساتھ۔لوگوں کے حقوق میں ان کو دھوکہ نہ دو،اورزمین پر فسادی بن کرنہ پھرو۔
[11:84] اور مدائن والوں کی طرف ہم نے ان کا بھائی شعیب بھیجا۔اس نے کہا ،’’اے میری قوم ،خدا کی عبادت کرو؛تمہارا اس کے سوا کوئی خدا نہیں۔ناپ تول میں دھوکہ نہ دو۔میں دیکھتا ہوں کہ تم خوشحال ہو۔میں تمہارے لیے ایک زبردست دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
[11:86] خدا تمہیں جو بھی عنایت کرتا ہے ،خواہ وہ کتنا چھوٹا کیوں نہ ہو،وہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے،اگر تم حقیقت میں مومن ہوتو۔میں تم پر نگران نہیں ہوں۔‘‘