قرآن 11:84 — ہود(ھود)
اور مدائن والوں کی طرف ہم نے ان کا بھائی شعیب بھیجا۔اس نے کہا ،’’اے میری قوم ،خدا کی عبادت کرو؛تمہارا اس کے سوا کوئی خدا نہیں۔ناپ تول میں دھوکہ نہ دو۔میں دیکھتا ہوں کہ تم خوشحال ہو۔میں تمہارے لیے ایک زبردست دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
[11:83] یہ پتھر ظالموں کو مارنے کے لیے تمہارے رب کی طرف سے موسوم تھے ۔
[11:85] اے میری قوم ،پورا ناپو اور تولو،انصاف کے ساتھ۔لوگوں کے حقوق میں ان کو دھوکہ نہ دو،اورزمین پر فسادی بن کرنہ پھرو۔