Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 12:24 — یوسف(یوسف)

قریب تھا کہ وہ اس کے زیر ہوجاتی ،اور وہ اس کے زیر ہوجاتا،اگر وہ اپنے خدا کی نشانیاں نہ دیکھ لیتا۔اس طرح ہم نے اس سے برائی اورگنا ہ دور کردیا،کیونکہ وہ ہمارے مخلص بندوں میں سے تھا ۔

[12:23] جہاں وہ رہتاتھا وہاں گھروالی نے اس کو لبھانے کی کوشش کی ۔اس نے دروازے بند کرلیے اور کہا،’’میں سب تمہاری ہوں۔‘‘وہ بولا،’’میرا خدا مجھے بچائے گا ۔وہ میرا آقا ہے،جس نے مجھے ایک اچھا گھر عطا کیا *۔تجاوز کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوتے ۔‘‘

[12:25] وہ دونوں دروازے کی طرف دوڑے،اور،اس عمل میں،اس نے اس کاکرتا پیچھے سے پھاڑ ڈالا۔دروازے پر انہیں اس کا خاوند ملا۔وہ بولی،اس کی سزا کیا ہونی چاہیے جو تمہاری بیوی کوداغدار کرنیکی کوشش کرئے۔سوائے قید یا دردناک سزا؟‘‘