قرآن 12:38 — یوسف(یوسف)
’’اور میں نے اس کی بجائے اپنے آبائ ابراہیم ،اسحاق اور یعقوب کا مذہب اختیار کیاہے۔ہم نے خد ا کے ساتھ کبھی شریک نہیں ٹھہرائے۔ایسا ہے فضل ہم پر اور لوگوں پر خد ا کی طرف سے ،لیکن زیادہ تر لوگ ناشکرے ہیں۔
[12:37] اس نے کہا ،’’اگر تمہیں کوئی خوراک فراہم کی جاتی ہے تو،قبل اس کے کہ تم وہ حاصل کرو میں تمہیں اس سے مطلع کرسکتا ہوں۔یہ اس علم میں سے کچھ ہے جو میرے رب نے مجھے عطا کیا ہے۔میں نے ان لوگوں کا مذہب ترک کر دیا ہے جو خدا پر ایمان نہیں رکھتے،اور آخرت کے بارے میں بھی ،وہ اصلی منکر ہیں۔
[12:39] ’’اے میرے جیل کے ساتھیو،کیا کئی خدابہتر ہیں ،یا ایک خدا،وہ ،سب سے اعلیٰ؟