قرآن 12:81 — یوسف(یوسف)
جائو واپس اپنے والد کے پاس اور اسے بتائو۔۔۔’ہمارے باپ ،تمہارے بیٹے نے چوری کی ہے۔ہمیں یقین ہے،کیونکہ ہم خود اس کے گواہ ہیں۔یہ ایک غیر متوقع واقعہ تھا ۔
[12:80] جب وہ اس کا ارادہ بدلنے سے مایوس ہوگئے ،تو ایک دوسرے سے مشورہ کرنے لگے۔ان میں سب سے بڑے نے کہا،’’کیا تمہیں احساس نہیں کہ تمہارے باپ نے خدا کو حاظر ناظر جان کا تم سے پختہ عہد لیاتھا؟ماضی میں تم نے یوسف کو کھویا تھا ۔میں اپنے والد کی اجازت ملنے تک یہ جگہ نہیں چھوڑوں گا،یا جب تک خدا میرا فیصلہ نہیں کردیتا؛وہ بہترین فیصلہ کرنیوالا ہے۔
[12:82] ’آپ اس بستی سے پوچھ سکتے ہیں جہاں ہم تھے،اور اس قافلے سے جو ہمارے ساتھ واپس آیا ہے۔ہم سچ کہہ رہے ہیں۔