قرآن 13:1 — گرج چمک (الرعد)
الف ۔ل ۔م۔ر۔*یہ (حروف)اس کتاب کے ثبوت ہیں ۔جوکچھ تم پر تمہارے خدا کی طرف سے نازل کیا جاتا ہے وہ حق ہے ،لیکن زیادہ تر لوگ یقین نہیں کرتے
[13:0] خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[13:2] خدا وہ ہے جس نے آسمان کھڑے کیے ان ستونوں کے بغیر جوتم دیکھ سکتے ہو،اور پھر تمام اختیارات سنبھال لیے۔اس نے سورج اور چاند کو حکم دیا ،ان میں سے ہرایک چل رہا ہے (اپنے مدار میں) پیش معینہ مدت کےلئے۔سب کچھ اسکے اختیار میں ہے اور آیات کی تشریح کرتا ہے تاکہ تمہیں تمہارے رب سے ملاقات کایقین ہوجائے۔