Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 13: گرج چمک (الرعد)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[13:1] الف ۔ل ۔م۔ر۔*یہ (حروف)اس کتاب کے ثبوت ہیں ۔جوکچھ تم پر تمہارے خدا کی طرف سے نازل کیا جاتا ہے وہ حق ہے ،لیکن زیادہ تر لوگ یقین نہیں کرتے

[13:2] خدا وہ ہے جس نے آسمان کھڑے کیے ان ستونوں کے بغیر جوتم دیکھ سکتے ہو،اور پھر تمام اختیارات سنبھال لیے۔اس نے سورج اور چاند کو حکم دیا ،ان میں سے ہرایک چل رہا ہے (اپنے مدار میں) پیش معینہ مدت کےلئے۔سب کچھ اسکے اختیار میں ہے اور آیات کی تشریح کرتا ہے تاکہ تمہیں تمہارے رب سے ملاقات کایقین ہوجائے۔

[13:3] وہ وہ ذات ہے جس نے زمین بنائی اور اس پر پہاڑ اور دریا جمائے۔اور پھلوں کی مختلف اقسام سے ،اس نے ان کے جوڑے بنائے۔۔نر اور مادہ ۔یہ ان لوگوں کے لیے ٹھوس ثبوت ہیں جو سمجھ رکھتے ہیں۔

[13:4] زمین پر ،بے شمار باغات ہیں انگور کے ،فصلیں،کھجور کے درخت ۔۔مزیدار اور بے مزہ ۔اگرچہ وہ سب ایک ہی پانی سیراب کیے جاتے ہیںلیکن ہم کھانے میں ان میں سے بعض کو بعض پر ترجیح دیتے ہیں۔یہ ٹھوس ثبوت ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں۔

نجات کے لیے آخرت پر ایمان ضروری ہے

[13:5] کیاتم کبھی حیران ہوتے ہو۔اصل حیرت ان کی یہ بات ہے:’’جب ہم خاک بن جایٔیں گے اس کے بعد کیا ہم دوبارہ پیدا ہونگے؟‘‘یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے ۔یہ وہ ہیں جنہوں نے اپنی گردنوں پر طوق چڑھا لیے ہیں۔یہ وہ ہیں جو جہنم کے مستحق ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔

[13:6] وہ آپ کو چیلنج کرتے ہیں کہ ان پر قیامت لائیں،بجائے اس کے کہ وہ راست باز بنیں!ان کے لیے ماضی میں کافی مثالیں قائم ہوچکی ہیں ۔ درحقیقت ،تمہارا رب لوگوں کے لیے نہایت مہربان ہے باوجود انکی زیادتیوں کے ،اور وہ تمہارا رب سزا دینے میں بھی بہت سخت ہے ۔

[13:7] وہ جو کفر کرتے ہیں کہتے ہیں،’’اگر اس کے پاس اس کے رب کی طرف سے ایک معجزہ ہی آجاتا (توہم پھر ایمان لے آتے)۔‘‘آپ صرف خبردار کرنے والے ہیں ۔ہر قوم کو ایک رہ نما استا د ملتا ہے۔

[13:8] خدا جانتا ہے کہ ہر حاملہ کے پیٹ میں کیا ہے ،اور ہر کو کھ میں کیا کمی بیشی ہوتی ہے۔ وہ جو کچھ بھی کرتا ہے پوری طر ح نپا تلا ہوتا ہے ۔

[13:9] تمام خفیہ اور ظاہری باتوں کو جاننے والا ؛سب سے اعلی اور سب سے بالاتر ۔

[13:10] سب کچھ یکساں ہے خواہ تم اپنے خیالات چھپاؤ،یا ظاہر کرو ،یا انہیں رات کے اندھیر ے میں چھپاؤ یا دن کے اجالے میں عمل کرو۔

[13:11] فرشتوں کی (شفٹیں)بدلتی ہیں ،وہ تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ہوتے ہیں۔وہ تمہارے آگے بھی ہوتے ہیں اور پیچھے بھی ۔وہ تمہارے ساتھ رہتے ہیں اور خدا کے حکم کے مطابق تمہاری نگرانی کرتے ہیں ۔اس طرح خدا کبھی کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اسے بدلنے کافیصلہ نہ کرے۔ اگر خدا کسی قوم کو مصیبت میں ڈالنا چاہے،تو اسے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔کیونکہ ان کے پاس سوائے اس کے کوئی آقا اور مولا نہیں ۔

[13:12] وہ وہ ہے جو تمہیں بجلی دکھاتا ہے بطورخوف کا ذریعہ ،اورامید بھی ،اور وہ بھرے بادلوں کو پیدا کرتا ہے ۔

[13:13] گرج اس کی عظمت کی تعریف کرتی ہے ،اور اسی طرح فرشتے بھی کرتے ہیں،اس کے احترام میں۔وہ کڑکتی بجلیاں بھیجتا ہے،جواس کی منشا کے مطابق ٹکراتی ہیں۔اس کے باوجو وہ خدا کے بارے میں بحث کرتے ہیںحالانکہ اس کی طاقت پرجلال ہے ۔

[13:14] اس کوپکارنا ہی جائزالتجا ہے ،جبکہ اس کے سوا وہ بت جن کے آگے یہ التجائ کرتے ہیں جواب نہیں دے سکتے ۔پس ،یہ ان کی مانند ہیں جو اپنا ہاتھ پانی کی طرف بڑھاتے ہیں مگر ان کے منہ تک کچھ نہیں پہنچتا۔کافروں کی یہ التجائیں بے سود ہیں۔

تمام مخلوق خدا کے سامنے سرتسلیم کرچکی ہے

[13:15] آسمانوں اور زمین میں ہر کوئی خدا ہی کے آگے سجدہ کرتاہے ،چاہتے ہوئے اور نہ چاہتے ہوئے،اور یہی کام انکے سائے بھی کرتے ہیں صبحوں کو اورشاموں کو۔*

[13:16] کہہ دو،’’آسمانوں اور زمین کا مالک کون ہے؟‘‘کہو’’خدا‘‘۔کہہ دو ،’’پھر تم اس کے سو ا ایسے آقا کیوں بناتے ہوجو اپنے آپ کو بھی فائدہ اور نقصان نہیں پہنچا سکتے ؟‘‘کہہ دو،’’کیا اندھا بینا کے برابر ہوتا ہے؟کیا اندھیرا اورروشنی ایک جیسے ہوتے ہیں؟‘‘کیا انہوں نے خدا کے سوا ایسے شریک پا لیے ہیں جنہوں نے خدا کی تخلیق کردہ مخلوق جیسی مخلوق پیدا کی ہے ،اس حد تک کہ دونوں مخلوقات میں امتیاز نہ کیا جاسکتا ہو؟کہہ دو ،’’خدا وہ ہے جس نے سب کوپیدا کیا ہے ،وہ واحد ہے اورسب سے اعلی۔‘‘

حق بمقابلہ باطل

[13:17] وہ آسمان سے پانی برساتا ہے،جس کے نتیجے میں وادیوں سے پانی باہر نکلنے لگتا ہے،پھر تیز پانی کی دھاریں جھاگ پیدا کرتی ہیں ۔اسی طرح ،جب وہ زیور اور آلات کی تیاری کےلئے دھاتوں کو صاف کرنے کےلیے آگ استعمال کرتے ہیں ،جھاگ پیدا ہوتی ہے۔اس طرح خدا حق اورباطل کی مثالوں کا حوالہ دیتاہے ۔جہاں تک جھاگ کا تعلق ہے ،وہ ضائع ہوجاتی ہے ،جبکہ لوگوں کے فائدے کی چیز زمین پر ٹھہرجا تی ہے۔خدا اس طرح مثالوں کا حوالہ دیتا ہے ۔

[13:18] جو اپنے رب کو مانتے ہیں وہ اچھے صلے کے مستحق ہیں ۔اوروہ جو اس کو ماننے میں ناکام رہے ،اگر ان کے پاس زمین پر سب کچھ ہو۔یا اس سے بھی دگنا ۔تو وہ اسے ہنسی خوشی فدیہ میں دے دیں گے۔انہوں نے سخت مصیبت مول لے لی ،ان کا آخری ٹھکانہ جہنم ہے ؛کیسی پریشان کن منزل ہے۔

مومن بمقابلہ کافر (1)ایمان والے

[13:19] کیا وہ جو تسلیم کرتا ہے کہ تمہاری طرف تمہارے رب کی آیات حق ہیں اس جیسا ہے جو اندھا ہے ؟صرف وہ جو دانش مند ہیں اس پر غور کرینگے۔

[13:20] یہ وہ ہیں جوخدا سے اپنا عہد پورا کرتے ہیں ،اور وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتے ۔

[13:21] وہ اسے جوڑتے ہیں جسے خدا نے جوڑنے کا حکم دیا ہے ،خدا کی تعظیم کرتے ہیں ،اور ڈرا دینے والی سزا کا خوف رکھتے ہیں۔

[13:22] وہ ثابت قدمی سے رب کی رضا کی جستجو میں رہتے ہیں،نماز ادا کرتے ہیں ،اور ہماری نعمتوں میں سے چھپے اور کھلے عام خرچ کرتے ہیں،اور برائی کا مقابلہ بھلائی سے کرتے ہیں۔یہ بہترین ٹھکانے کے مستحق ہیں۔

[13:23] وہ نیکو کاروں کے ہمراہ والدین ،بیویوں اوربچوں سمیت جنت کے باغوں میں داخل ہونگے۔فرشتے ہر دروازے سے ان کے اندرداخل ہونگے۔

[13:24] ’’تم پر سلامتی ہو،کیونکہ تم مستقل مزاجی سے قائم رہے۔کیا ہی پرلطف ٹھکانہ ہے۔‘‘

(2)منکرین

[13:25] اور وہ جو خدا کے عہد کو برقرار رکھنے کا وعدہ کرکے اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں،اور توڑتے ہیں اس کو جسے خدا نے جوڑنے کا حکم دیا ہے ،اور برائی کرتے ہیں،وہ لعنت کے مستحق ہیں؛اور ان کے لیے بدترین ٹھکانا ہے ۔

تمام رزق خدا کے اختیار میں ہے

[13:26] خدا وہ ہے جو فراخ کرتا ہے رزق جس کا چاہتا ہے ،یا اس کو روک لیتا ہے۔وہ اس زندگی میں مگن ہوچکے ہیں؛اور یہ زندگی ،آخرت کے مقابلے میں،صفر ہے۔

[13:27] جوکفر کرتے ہیں کہیں گے،’’اگر اس کے پاس اس کے خدا کی طرف سے کوئی معجزہ آتا (تو ہم ایمان لے آتے)۔‘‘کہہ دیجیے،خدا جسے چاہے گمراہ کردیتا ہے،اوررہنمائی کرتا ہے اپنی طرف صرف ان کی جوفرمانبردار ہیں۔‘‘

[13:28] وہ وہ ہیں جن کے دل ذکرالہی سے مسرورہوتے ہیں۔بے شک ،خدا کویاد کرنے سے ،دل خوش ہوتے ہیں۔

[13:29] وہ جو ایمان لاتے ہیں اور صالح زندگی گزارتے ہیںوہ خوش نصیبی اور اچھے ٹھکانے کے مستحق ہیں۔

خدا کےرسولِ میثاق*

[13:30] ہم نے تمہیں(اے راشد)*اس قوم کی طرف بھیجا ہے ،بالکل ویسے جیسے ماضی میںدوسری قوموں میں بھیجتے تھے ۔آپ انہیں وہ سنائیں جو ہم آپ پر نازل کرتے ہیں،کیونکہ انہوں نے سب سے مہربان کو ماننے سے انکار کیاہے۔کہہ دیجیے،’’وہ میرارب ہے۔اس کے سوا کوئی خدا نہیں۔میںصرف اسی پر بھروسہ کرتا ہوں؛اوربالآخر اسی کی طرف میں لوٹ کرجانا ہے۔‘‘

قرآن کا حسابی معجزہ

[13:31] اگر قرآن پہاڑوں کو ہلا کر رکھ دیتا ،اور زمین شق ہوجاتی ،یا مردے بولنے لگتے (تو بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے )۔سب اشیائ پر خدا کا کنٹرول ہے ۔کیا وہ وقت نہیں آیا کہ مومن اپنی روش چھوڑدیںاور مان جائیں کہ اگر خد ا چاہتا ،توسب کو ہدایت بخش دیتا؟منکرین اپنے اعمال کے نتیجے میں آفات میں مبتلا رہیں گے ،یا آفات ان کے قریب رہیں گی ،حتی ٰ کہ خدا کا وعدہ پورا نہیں ہوجاتا ۔خدا پیش معینہ انجام کبھی نہیں بدلے گا۔

تمام پیغمبروں کا مذاق اڑایا گیا

[13:32] آپ سے پہلے تمام پیغمبروں کا مذاق اڑا یا گیا ،ہم نے کافروں کو ایسے کرنے دیا،پھرہم نے انہیں سزا دی ۔میری سزا کس قدر خوفناک تھی !

[13:33] کیا اسکے برابر کوئی ہے ،جو ہرذی روح کو کنٹرول کرتا ہے ؟اسکے باوجود وہ خدا کے مخالف شریک بنانے ہیں۔کہہ دیجیے،’’ان کے نام لو۔کیا تم خداکو زمین پر موجود اس چیز کی اطلاع دے رہے ہوجو وہ نہیں جانتا؟یا، تم صر ف جھوٹی باتیں گھڑ رہے ہو؟‘‘بے شک کافروں کی سکبمیں ان کی نظروں میں خوشنمابنا دی گئی ہیں۔اس طرح انہیں صحیح راستے سے پھیرا جاتا ہے ۔جسے خدا بھٹکا دے اسے کوئی رہ نما نہیں ملتا ۔

[13:34] انہیں اس زندگی میں بھی سزا ملے گی اور آخرت کی سزا تو اس سے کہیں بری ہے۔خدا کے مقابلے میں انہیں کوئی بچا نہیں سکتا ۔

جنت تمثیلی طور پر بیان کی گئی ہے

[13:35] جس جنت کا وعدہ نیکو کاروں سے کیا گیا ہے اس کی مثال ایسے ہے ،جس میں نہریں بہتی ہونگی ،ناختم ہونے والی نعمتیں اورٹھنڈی چھاؤںہونگی۔ایسا ہوگا ٹھکانا ان کے لیے جو پرہیزگاری اختیار کرینگے ،جبکہ کافروں کا ٹھکانا جہنم ہے۔

[13:36] وہ جنہیں کتا ب ملی ،اس پر خوش ہیں جو آپ پر نازل کیا گیا ہے ؛بعض لوگ جو اس کے کچھ حصوں کو جھٹلاسکتے ہیں ۔کہہ دیجیے ’’مجھے تو صرف خدا کی عبادت کا حکم دیا گیا ہے ،اس کے ساتھ کبھی کوئی شریک نہ ٹھہرانے کا۔میں اسی کی طرف بلاتا ہوں ،اور آخر کار مجھے اسی کی طرف جانا ہے ۔‘‘

قرآن کے حسابی کوڈ کاآفاقی حکم *

[13:37] ہم نے یہ قوانین عربی میں نازل کیے ،اور اگر تم نے ان کی خواہشات کی پیروی کی ،پاس تمہارے اس علم کے آنے کے بعد ،تو تمہارا کوئی ساتھی نہیں ہوگا،نہ ہی کوئی محافظ ،خدا کے مقابلے میں۔

[13:38] ہم نے آپ سے (اے راشد)پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے ،اور ہم نے انہیں بیوی بچوں والا بھی بنایا تھا،خدا کے حکم کے بغیرکوئی پیغمبرمعجزہ نہیںدکھا سکتا ،اورمخصوص اورپیش معینہ وقت پر۔

[13:39] خدا جسے چاہتا ہے مٹا دیتا ہے ،اور( جسے چاہے) قائم رکھتا ہے ۔اور ام الکتاب اسی کے پاس ہے ۔

[13:40] خواہ ہم آپکو وہ دکھادیں جس کا ہم نے ان سے وعد ہ کیا ہے ،یا اس سے پہلے آپ کو اٹھا لیں،آپ کا واحد مشن (پیغام )پہنچانا ہے ۔ان سے حساب لینا ہمارا کام ہے ۔

[13:41] کیا وہ نہیں دیکھتے کہ زمین پر ہر دن ،انہیں خاتمے کے قریب تر لاتا ہے ،اور یہ کہ خدا ان کی عمر کا اٹل تعین کرتا ہے ؟وہ سب سے بہتر حساب لینے والا ہے ۔

[13:42] ان سے پہلے بھی دوسروں نے سکیمیں بنائی تھیں ،لیکن حتمی منصوبہ سازی تو خدا کے پاس ہے ۔وہ جانتا ہے کہ ہر کوئی کیا کررہا ہے ۔کافروں کو معلوم ہوجائیگا کہ آخر پر کون کامیاب ہیں۔

[13:43] جنہوں نے کفر کیا ہے وہ کہیں گے،’’آپ پیغمبر نہیں ہیں!‘‘کہہ دیجیے،’’میرے اورتمہارے درمیان گواہی کے لیے خدا کافی ہے اور وہ جن کے پاس کتا ب کا علم ہے۔‘‘