قرآن 13:3 — گرج چمک (الرعد)
وہ وہ ذات ہے جس نے زمین بنائی اور اس پر پہاڑ اور دریا جمائے۔اور پھلوں کی مختلف اقسام سے ،اس نے ان کے جوڑے بنائے۔۔نر اور مادہ ۔یہ ان لوگوں کے لیے ٹھوس ثبوت ہیں جو سمجھ رکھتے ہیں۔
[13:2] خدا وہ ہے جس نے آسمان کھڑے کیے ان ستونوں کے بغیر جوتم دیکھ سکتے ہو،اور پھر تمام اختیارات سنبھال لیے۔اس نے سورج اور چاند کو حکم دیا ،ان میں سے ہرایک چل رہا ہے (اپنے مدار میں) پیش معینہ مدت کےلئے۔سب کچھ اسکے اختیار میں ہے اور آیات کی تشریح کرتا ہے تاکہ تمہیں تمہارے رب سے ملاقات کایقین ہوجائے۔
[13:4] زمین پر ،بے شمار باغات ہیں انگور کے ،فصلیں،کھجور کے درخت ۔۔مزیدار اور بے مزہ ۔اگرچہ وہ سب ایک ہی پانی سیراب کیے جاتے ہیںلیکن ہم کھانے میں ان میں سے بعض کو بعض پر ترجیح دیتے ہیں۔یہ ٹھوس ثبوت ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں۔