قرآن 13:4 — گرج چمک (الرعد)
زمین پر ،بے شمار باغات ہیں انگور کے ،فصلیں،کھجور کے درخت ۔۔مزیدار اور بے مزہ ۔اگرچہ وہ سب ایک ہی پانی سیراب کیے جاتے ہیںلیکن ہم کھانے میں ان میں سے بعض کو بعض پر ترجیح دیتے ہیں۔یہ ٹھوس ثبوت ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں۔
[13:3] وہ وہ ذات ہے جس نے زمین بنائی اور اس پر پہاڑ اور دریا جمائے۔اور پھلوں کی مختلف اقسام سے ،اس نے ان کے جوڑے بنائے۔۔نر اور مادہ ۔یہ ان لوگوں کے لیے ٹھوس ثبوت ہیں جو سمجھ رکھتے ہیں۔
[13:5] کیاتم کبھی حیران ہوتے ہو۔اصل حیرت ان کی یہ بات ہے:’’جب ہم خاک بن جایٔیں گے اس کے بعد کیا ہم دوبارہ پیدا ہونگے؟‘‘یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے ۔یہ وہ ہیں جنہوں نے اپنی گردنوں پر طوق چڑھا لیے ہیں۔یہ وہ ہیں جو جہنم کے مستحق ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔