قرآن 13:5 — گرج چمک (الرعد)
کیاتم کبھی حیران ہوتے ہو۔اصل حیرت ان کی یہ بات ہے:’’جب ہم خاک بن جایٔیں گے اس کے بعد کیا ہم دوبارہ پیدا ہونگے؟‘‘یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے ۔یہ وہ ہیں جنہوں نے اپنی گردنوں پر طوق چڑھا لیے ہیں۔یہ وہ ہیں جو جہنم کے مستحق ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
[13:4] زمین پر ،بے شمار باغات ہیں انگور کے ،فصلیں،کھجور کے درخت ۔۔مزیدار اور بے مزہ ۔اگرچہ وہ سب ایک ہی پانی سیراب کیے جاتے ہیںلیکن ہم کھانے میں ان میں سے بعض کو بعض پر ترجیح دیتے ہیں۔یہ ٹھوس ثبوت ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں۔
[13:6] وہ آپ کو چیلنج کرتے ہیں کہ ان پر قیامت لائیں،بجائے اس کے کہ وہ راست باز بنیں!ان کے لیے ماضی میں کافی مثالیں قائم ہوچکی ہیں ۔ درحقیقت ،تمہارا رب لوگوں کے لیے نہایت مہربان ہے باوجود انکی زیادتیوں کے ،اور وہ تمہارا رب سزا دینے میں بھی بہت سخت ہے ۔