قرآن 13:23 — گرج چمک (الرعد)
وہ نیکو کاروں کے ہمراہ والدین ،بیویوں اوربچوں سمیت جنت کے باغوں میں داخل ہونگے۔فرشتے ہر دروازے سے ان کے اندرداخل ہونگے۔
[13:22] وہ ثابت قدمی سے رب کی رضا کی جستجو میں رہتے ہیں،نماز ادا کرتے ہیں ،اور ہماری نعمتوں میں سے چھپے اور کھلے عام خرچ کرتے ہیں،اور برائی کا مقابلہ بھلائی سے کرتے ہیں۔یہ بہترین ٹھکانے کے مستحق ہیں۔
[13:24] ’’تم پر سلامتی ہو،کیونکہ تم مستقل مزاجی سے قائم رہے۔کیا ہی پرلطف ٹھکانہ ہے۔‘‘