قرآن 13:18 — گرج چمک (الرعد)
جو اپنے رب کو مانتے ہیں وہ اچھے صلے کے مستحق ہیں ۔اوروہ جو اس کو ماننے میں ناکام رہے ،اگر ان کے پاس زمین پر سب کچھ ہو۔یا اس سے بھی دگنا ۔تو وہ اسے ہنسی خوشی فدیہ میں دے دیں گے۔انہوں نے سخت مصیبت مول لے لی ،ان کا آخری ٹھکانہ جہنم ہے ؛کیسی پریشان کن منزل ہے۔
[13:17] وہ آسمان سے پانی برساتا ہے،جس کے نتیجے میں وادیوں سے پانی باہر نکلنے لگتا ہے،پھر تیز پانی کی دھاریں جھاگ پیدا کرتی ہیں ۔اسی طرح ،جب وہ زیور اور آلات کی تیاری کےلئے دھاتوں کو صاف کرنے کےلیے آگ استعمال کرتے ہیں ،جھاگ پیدا ہوتی ہے۔اس طرح خدا حق اورباطل کی مثالوں کا حوالہ دیتاہے ۔جہاں تک جھاگ کا تعلق ہے ،وہ ضائع ہوجاتی ہے ،جبکہ لوگوں کے فائدے کی چیز زمین پر ٹھہرجا تی ہے۔خدا اس طرح مثالوں کا حوالہ دیتا ہے ۔
[13:19] کیا وہ جو تسلیم کرتا ہے کہ تمہاری طرف تمہارے رب کی آیات حق ہیں اس جیسا ہے جو اندھا ہے ؟صرف وہ جو دانش مند ہیں اس پر غور کرینگے۔