قرآن 13:15 — گرج چمک (الرعد)
آسمانوں اور زمین میں ہر کوئی خدا ہی کے آگے سجدہ کرتاہے ،چاہتے ہوئے اور نہ چاہتے ہوئے،اور یہی کام انکے سائے بھی کرتے ہیں صبحوں کو اورشاموں کو۔*
[13:14] اس کوپکارنا ہی جائزالتجا ہے ،جبکہ اس کے سوا وہ بت جن کے آگے یہ التجائ کرتے ہیں جواب نہیں دے سکتے ۔پس ،یہ ان کی مانند ہیں جو اپنا ہاتھ پانی کی طرف بڑھاتے ہیں مگر ان کے منہ تک کچھ نہیں پہنچتا۔کافروں کی یہ التجائیں بے سود ہیں۔
[13:16] کہہ دو،’’آسمانوں اور زمین کا مالک کون ہے؟‘‘کہو’’خدا‘‘۔کہہ دو ،’’پھر تم اس کے سو ا ایسے آقا کیوں بناتے ہوجو اپنے آپ کو بھی فائدہ اور نقصان نہیں پہنچا سکتے ؟‘‘کہہ دو،’’کیا اندھا بینا کے برابر ہوتا ہے؟کیا اندھیرا اورروشنی ایک جیسے ہوتے ہیں؟‘‘کیا انہوں نے خدا کے سوا ایسے شریک پا لیے ہیں جنہوں نے خدا کی تخلیق کردہ مخلوق جیسی مخلوق پیدا کی ہے ،اس حد تک کہ دونوں مخلوقات میں امتیاز نہ کیا جاسکتا ہو؟کہہ دو ،’’خدا وہ ہے جس نے سب کوپیدا کیا ہے ،وہ واحد ہے اورسب سے اعلی۔‘‘