قرآن 13:16 — گرج چمک (الرعد)
کہہ دو،’’آسمانوں اور زمین کا مالک کون ہے؟‘‘کہو’’خدا‘‘۔کہہ دو ،’’پھر تم اس کے سو ا ایسے آقا کیوں بناتے ہوجو اپنے آپ کو بھی فائدہ اور نقصان نہیں پہنچا سکتے ؟‘‘کہہ دو،’’کیا اندھا بینا کے برابر ہوتا ہے؟کیا اندھیرا اورروشنی ایک جیسے ہوتے ہیں؟‘‘کیا انہوں نے خدا کے سوا ایسے شریک پا لیے ہیں جنہوں نے خدا کی تخلیق کردہ مخلوق جیسی مخلوق پیدا کی ہے ،اس حد تک کہ دونوں مخلوقات میں امتیاز نہ کیا جاسکتا ہو؟کہہ دو ،’’خدا وہ ہے جس نے سب کوپیدا کیا ہے ،وہ واحد ہے اورسب سے اعلی۔‘‘
[13:15] آسمانوں اور زمین میں ہر کوئی خدا ہی کے آگے سجدہ کرتاہے ،چاہتے ہوئے اور نہ چاہتے ہوئے،اور یہی کام انکے سائے بھی کرتے ہیں صبحوں کو اورشاموں کو۔*
[13:17] وہ آسمان سے پانی برساتا ہے،جس کے نتیجے میں وادیوں سے پانی باہر نکلنے لگتا ہے،پھر تیز پانی کی دھاریں جھاگ پیدا کرتی ہیں ۔اسی طرح ،جب وہ زیور اور آلات کی تیاری کےلئے دھاتوں کو صاف کرنے کےلیے آگ استعمال کرتے ہیں ،جھاگ پیدا ہوتی ہے۔اس طرح خدا حق اورباطل کی مثالوں کا حوالہ دیتاہے ۔جہاں تک جھاگ کا تعلق ہے ،وہ ضائع ہوجاتی ہے ،جبکہ لوگوں کے فائدے کی چیز زمین پر ٹھہرجا تی ہے۔خدا اس طرح مثالوں کا حوالہ دیتا ہے ۔