قرآن 13:31 — گرج چمک (الرعد)
اگر قرآن پہاڑوں کو ہلا کر رکھ دیتا ،اور زمین شق ہوجاتی ،یا مردے بولنے لگتے (تو بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے )۔سب اشیائ پر خدا کا کنٹرول ہے ۔کیا وہ وقت نہیں آیا کہ مومن اپنی روش چھوڑدیںاور مان جائیں کہ اگر خد ا چاہتا ،توسب کو ہدایت بخش دیتا؟منکرین اپنے اعمال کے نتیجے میں آفات میں مبتلا رہیں گے ،یا آفات ان کے قریب رہیں گی ،حتی ٰ کہ خدا کا وعدہ پورا نہیں ہوجاتا ۔خدا پیش معینہ انجام کبھی نہیں بدلے گا۔
[13:30] ہم نے تمہیں(اے راشد)*اس قوم کی طرف بھیجا ہے ،بالکل ویسے جیسے ماضی میںدوسری قوموں میں بھیجتے تھے ۔آپ انہیں وہ سنائیں جو ہم آپ پر نازل کرتے ہیں،کیونکہ انہوں نے سب سے مہربان کو ماننے سے انکار کیاہے۔کہہ دیجیے،’’وہ میرارب ہے۔اس کے سوا کوئی خدا نہیں۔میںصرف اسی پر بھروسہ کرتا ہوں؛اوربالآخر اسی کی طرف میں لوٹ کرجانا ہے۔‘‘
[13:32] آپ سے پہلے تمام پیغمبروں کا مذاق اڑا یا گیا ،ہم نے کافروں کو ایسے کرنے دیا،پھرہم نے انہیں سزا دی ۔میری سزا کس قدر خوفناک تھی !