Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 13:32 — گرج چمک (الرعد)

آپ سے پہلے تمام پیغمبروں کا مذاق اڑا یا گیا ،ہم نے کافروں کو ایسے کرنے دیا،پھرہم نے انہیں سزا دی ۔میری سزا کس قدر خوفناک تھی !

[13:31] اگر قرآن پہاڑوں کو ہلا کر رکھ دیتا ،اور زمین شق ہوجاتی ،یا مردے بولنے لگتے (تو بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے )۔سب اشیائ پر خدا کا کنٹرول ہے ۔کیا وہ وقت نہیں آیا کہ مومن اپنی روش چھوڑدیںاور مان جائیں کہ اگر خد ا چاہتا ،توسب کو ہدایت بخش دیتا؟منکرین اپنے اعمال کے نتیجے میں آفات میں مبتلا رہیں گے ،یا آفات ان کے قریب رہیں گی ،حتی ٰ کہ خدا کا وعدہ پورا نہیں ہوجاتا ۔خدا پیش معینہ انجام کبھی نہیں بدلے گا۔

[13:33] کیا اسکے برابر کوئی ہے ،جو ہرذی روح کو کنٹرول کرتا ہے ؟اسکے باوجود وہ خدا کے مخالف شریک بنانے ہیں۔کہہ دیجیے،’’ان کے نام لو۔کیا تم خداکو زمین پر موجود اس چیز کی اطلاع دے رہے ہوجو وہ نہیں جانتا؟یا، تم صر ف جھوٹی باتیں گھڑ رہے ہو؟‘‘بے شک کافروں کی سکبمیں ان کی نظروں میں خوشنمابنا دی گئی ہیں۔اس طرح انہیں صحیح راستے سے پھیرا جاتا ہے ۔جسے خدا بھٹکا دے اسے کوئی رہ نما نہیں ملتا ۔