قرآن 13:12 — گرج چمک (الرعد)
وہ وہ ہے جو تمہیں بجلی دکھاتا ہے بطورخوف کا ذریعہ ،اورامید بھی ،اور وہ بھرے بادلوں کو پیدا کرتا ہے ۔
[13:11] فرشتوں کی (شفٹیں)بدلتی ہیں ،وہ تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ہوتے ہیں۔وہ تمہارے آگے بھی ہوتے ہیں اور پیچھے بھی ۔وہ تمہارے ساتھ رہتے ہیں اور خدا کے حکم کے مطابق تمہاری نگرانی کرتے ہیں ۔اس طرح خدا کبھی کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اسے بدلنے کافیصلہ نہ کرے۔ اگر خدا کسی قوم کو مصیبت میں ڈالنا چاہے،تو اسے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔کیونکہ ان کے پاس سوائے اس کے کوئی آقا اور مولا نہیں ۔
[13:13] گرج اس کی عظمت کی تعریف کرتی ہے ،اور اسی طرح فرشتے بھی کرتے ہیں،اس کے احترام میں۔وہ کڑکتی بجلیاں بھیجتا ہے،جواس کی منشا کے مطابق ٹکراتی ہیں۔اس کے باوجو وہ خدا کے بارے میں بحث کرتے ہیںحالانکہ اس کی طاقت پرجلال ہے ۔