قرآن 13:11 — گرج چمک (الرعد)
فرشتوں کی (شفٹیں)بدلتی ہیں ،وہ تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ہوتے ہیں۔وہ تمہارے آگے بھی ہوتے ہیں اور پیچھے بھی ۔وہ تمہارے ساتھ رہتے ہیں اور خدا کے حکم کے مطابق تمہاری نگرانی کرتے ہیں ۔اس طرح خدا کبھی کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اسے بدلنے کافیصلہ نہ کرے۔ اگر خدا کسی قوم کو مصیبت میں ڈالنا چاہے،تو اسے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔کیونکہ ان کے پاس سوائے اس کے کوئی آقا اور مولا نہیں ۔
[13:10] سب کچھ یکساں ہے خواہ تم اپنے خیالات چھپاؤ،یا ظاہر کرو ،یا انہیں رات کے اندھیر ے میں چھپاؤ یا دن کے اجالے میں عمل کرو۔
[13:12] وہ وہ ہے جو تمہیں بجلی دکھاتا ہے بطورخوف کا ذریعہ ،اورامید بھی ،اور وہ بھرے بادلوں کو پیدا کرتا ہے ۔