قرآن 13:35 — گرج چمک (الرعد)
جس جنت کا وعدہ نیکو کاروں سے کیا گیا ہے اس کی مثال ایسے ہے ،جس میں نہریں بہتی ہونگی ،ناختم ہونے والی نعمتیں اورٹھنڈی چھاؤںہونگی۔ایسا ہوگا ٹھکانا ان کے لیے جو پرہیزگاری اختیار کرینگے ،جبکہ کافروں کا ٹھکانا جہنم ہے۔
[13:34] انہیں اس زندگی میں بھی سزا ملے گی اور آخرت کی سزا تو اس سے کہیں بری ہے۔خدا کے مقابلے میں انہیں کوئی بچا نہیں سکتا ۔
[13:36] وہ جنہیں کتا ب ملی ،اس پر خوش ہیں جو آپ پر نازل کیا گیا ہے ؛بعض لوگ جو اس کے کچھ حصوں کو جھٹلاسکتے ہیں ۔کہہ دیجیے ’’مجھے تو صرف خدا کی عبادت کا حکم دیا گیا ہے ،اس کے ساتھ کبھی کوئی شریک نہ ٹھہرانے کا۔میں اسی کی طرف بلاتا ہوں ،اور آخر کار مجھے اسی کی طرف جانا ہے ۔‘‘