قرآن 14:21 — ابراہیم(ابراہیم)
جب یہ سب خدا کے سامنے کھڑے ہونگے ،*تو پیرو کار رہ نماؤں سے کہیں گے ،’’ہم تمہاری پیروی کرتے تھے ،کیا تم خدا کے عذاب سے ہمیں ذرہ بھر بچاسکتے ہو؟‘‘وہ بولیں گے ،’’اگر خدا نے ہمیں ہدایت دی ہوتی ،تو ہم تمہاری رہنمائی کرتے ۔اب بہت دیر ہوچکی ،اب ہم غم کریں یا صبر کریں ،ہمارے لیے بچنے کی کوئی راہ نہیں۔ــ‘‘
[14:20] یہ خد ا کے لیے زیادہ مشکل نہیں ۔
[14:22] اور شیطان کہے گا،بعدفیصلہ جاری ہونے کے،خدا نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا ،اور میں نے تم سے وعدہ کیا تھا ،لیکن میں نے اپنے وعدہ توڑڈالا،مجھے تم پر کوئی اختیا ر نہیں؛میں نے صرف تمہیں دعوت دی تھی ،اورتم نے میری دعوت قبول کرلی ۔اس لیے مجھے الزام مت دو،اورصرف اپنے آپ کو الزام دو ۔میرا رونا دھونا تمہارے کام نہیں آئیگا، اور نہ تمہارا رونا دھونا میرے کام آئیگا۔تم نے مجھے شریک بنایا تھا میں اس سے انکار کرتا ہوں۔ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔‘‘