قرآن 14:22 — ابراہیم(ابراہیم)
اور شیطان کہے گا،بعدفیصلہ جاری ہونے کے،خدا نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا ،اور میں نے تم سے وعدہ کیا تھا ،لیکن میں نے اپنے وعدہ توڑڈالا،مجھے تم پر کوئی اختیا ر نہیں؛میں نے صرف تمہیں دعوت دی تھی ،اورتم نے میری دعوت قبول کرلی ۔اس لیے مجھے الزام مت دو،اورصرف اپنے آپ کو الزام دو ۔میرا رونا دھونا تمہارے کام نہیں آئیگا، اور نہ تمہارا رونا دھونا میرے کام آئیگا۔تم نے مجھے شریک بنایا تھا میں اس سے انکار کرتا ہوں۔ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔‘‘
[14:21] جب یہ سب خدا کے سامنے کھڑے ہونگے ،*تو پیرو کار رہ نماؤں سے کہیں گے ،’’ہم تمہاری پیروی کرتے تھے ،کیا تم خدا کے عذاب سے ہمیں ذرہ بھر بچاسکتے ہو؟‘‘وہ بولیں گے ،’’اگر خدا نے ہمیں ہدایت دی ہوتی ،تو ہم تمہاری رہنمائی کرتے ۔اب بہت دیر ہوچکی ،اب ہم غم کریں یا صبر کریں ،ہمارے لیے بچنے کی کوئی راہ نہیں۔ــ‘‘
[14:23] اور وہ جو ایمان رکھتے ہیںاور راست بازی کی زندگی گزارتے ہیں ،وہ باغات میں داخل کیے جایٔیں گے جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔وہ ہمیشہ وہاں قیام کرینگے،اپنے رب کی منشائ کے مطابق ۔وہاں ان کی مبارکباد ہے :’’سلامتی ۔‘‘