Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 14:23 — ابراہیم(ابراہیم)

اور وہ جو ایمان رکھتے ہیںاور راست بازی کی زندگی گزارتے ہیں ،وہ باغات میں داخل کیے جایٔیں گے جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔وہ ہمیشہ وہاں قیام کرینگے،اپنے رب کی منشائ کے مطابق ۔وہاں ان کی مبارکباد ہے :’’سلامتی ۔‘‘

[14:22] اور شیطان کہے گا،بعدفیصلہ جاری ہونے کے،خدا نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا ،اور میں نے تم سے وعدہ کیا تھا ،لیکن میں نے اپنے وعدہ توڑڈالا،مجھے تم پر کوئی اختیا ر نہیں؛میں نے صرف تمہیں دعوت دی تھی ،اورتم نے میری دعوت قبول کرلی ۔اس لیے مجھے الزام مت دو،اورصرف اپنے آپ کو الزام دو ۔میرا رونا دھونا تمہارے کام نہیں آئیگا، اور نہ تمہارا رونا دھونا میرے کام آئیگا۔تم نے مجھے شریک بنایا تھا میں اس سے انکار کرتا ہوں۔ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔‘‘

[14:24] کیا تم دیکھتے نہیں کہ خدا نے اچھے لفظ کی مثال اچھے درخت کی طرح دی ہے ،جس کی جڑیں مضبوطی سے جمی ہیں ،اور اس کی شاخیں آسمان تک بلند ہیں؟