Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 14:6 — ابراہیم(ابراہیم)

یاد کروکہ موسی ٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا ،’’اپنے اوپر خدا کی نعمتو ں کو یاد رکھو۔اس نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے بچایا تھا ،جنہوں نے تمہیں سخت مصیبت میں مبتلا کررکھا تھا ،تمہارے بیٹوں کوقتل کرتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو چھوڑ دیتے تھے ۔وہ تمہارے رب کی طرف سے سخت آزمائش تھی ۔‘‘

[14:5] اس طرح ہم نے بھیجا موسی ٰکواپنے معجزات کے ساتھ ،یہ کہ کر ،’’اپنی قوم کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لاؤ، اور انہیں خدا کے ایا م کی یاددہانی کراؤ۔‘‘یہ اسباق ہیں ہر ثابت قدم اور شکر گزار فرد کے لیے۔

[14:7] تمہارے خدا نے لکھ دیا ہے :’’تم جتنا زیادہ میرا شکر کرو گے،میں اتنا زیادہ تمہیں دوں گا۔‘‘لیکن اگر تم نے ناشکری کی تو میری سزا نہایت سخت ہے۔