قرآن 14:5 — ابراہیم(ابراہیم)
اس طرح ہم نے بھیجا موسی ٰکواپنے معجزات کے ساتھ ،یہ کہ کر ،’’اپنی قوم کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لاؤ، اور انہیں خدا کے ایا م کی یاددہانی کراؤ۔‘‘یہ اسباق ہیں ہر ثابت قدم اور شکر گزار فرد کے لیے۔
[14:4] ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا سوائے(تبلیغ کے لیے )اپنے لوگوں کی زبان میں،تاکہ ان پر باتیں واضح جائیں۔اس کے بعد خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے ۔وہ قادر مطلق ہے ،سب سے دانا۔
[14:6] یاد کروکہ موسی ٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا ،’’اپنے اوپر خدا کی نعمتو ں کو یاد رکھو۔اس نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے بچایا تھا ،جنہوں نے تمہیں سخت مصیبت میں مبتلا کررکھا تھا ،تمہارے بیٹوں کوقتل کرتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو چھوڑ دیتے تھے ۔وہ تمہارے رب کی طرف سے سخت آزمائش تھی ۔‘‘