قرآن 14:7 — ابراہیم(ابراہیم)
تمہارے خدا نے لکھ دیا ہے :’’تم جتنا زیادہ میرا شکر کرو گے،میں اتنا زیادہ تمہیں دوں گا۔‘‘لیکن اگر تم نے ناشکری کی تو میری سزا نہایت سخت ہے۔
[14:6] یاد کروکہ موسی ٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا ،’’اپنے اوپر خدا کی نعمتو ں کو یاد رکھو۔اس نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے بچایا تھا ،جنہوں نے تمہیں سخت مصیبت میں مبتلا کررکھا تھا ،تمہارے بیٹوں کوقتل کرتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو چھوڑ دیتے تھے ۔وہ تمہارے رب کی طرف سے سخت آزمائش تھی ۔‘‘
[14:8] موسی ٰنے کہا اگر تم کفر کرتے ہوتمام اہل زمین کے ساتھ ،خدا کو کوئی ضرورت نہیں ، قابل تعریف ہے وہ ۔‘‘