قرآن 14:9 — ابراہیم(ابراہیم)
کیا تم نے اپنے سے پہلے والوں کے بارے میں نہیں سنا ۔نوح کے لوگ،عاد‘،ثموداور وہ جو ان کے بعد آئے اور جن کو صرف خدا جانتا ہے ؟ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر گئے لیکن انہوں نے ان سے توہین آمیز سلوک کیا اور کہا،’’ہم نہیں مانتے اس کو جس کے ساتھ تمہیں بھیجا گیا ہے ۔ہمیں تمہارے پیغام پر شک (skeptical)ہے؛شک سے بھرپور۔‘‘
[14:8] موسی ٰنے کہا اگر تم کفر کرتے ہوتمام اہل زمین کے ساتھ ،خدا کو کوئی ضرورت نہیں ، قابل تعریف ہے وہ ۔‘‘
[14:10] انکے پیغمبروں نے کہا ،’’کیا تم خد ا کے بارے میں شکوک رکھتے ہو؛جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے ؟وہ تمہیں صرف تمہارے گنا ہ معاف کرنے کے لیے بلاتا ہے ،اور تمہیں تمہاری اصلاح کا ایک اور موقع دینا چاہتا ہے ۔‘‘وہ بولے ،’’تم ہم جیسے انسانوں سے زیادہ کچھ نہیں ہو،جو ہمیں ہمارے والدین کے اس راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں جس پر وہ عبادت کرتے تھے ۔ہمیں کوئی معتبر حکم دکھائو۔‘‘