Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 14:10 — ابراہیم(ابراہیم)

انکے پیغمبروں نے کہا ،’’کیا تم خد ا کے بارے میں شکوک رکھتے ہو؛جو آسمانوں اور زمین کا خالق ہے ؟وہ تمہیں صرف تمہارے گنا ہ معاف کرنے کے لیے بلاتا ہے ،اور تمہیں تمہاری اصلاح کا ایک اور موقع دینا چاہتا ہے ۔‘‘وہ بولے ،’’تم ہم جیسے انسانوں سے زیادہ کچھ نہیں ہو،جو ہمیں ہمارے والدین کے اس راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں جس پر وہ عبادت کرتے تھے ۔ہمیں کوئی معتبر حکم دکھائو۔‘‘

[14:9] کیا تم نے اپنے سے پہلے والوں کے بارے میں نہیں سنا ۔نوح کے لوگ،عاد‘،ثموداور وہ جو ان کے بعد آئے اور جن کو صرف خدا جانتا ہے ؟ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر گئے لیکن انہوں نے ان سے توہین آمیز سلوک کیا اور کہا،’’ہم نہیں مانتے اس کو جس کے ساتھ تمہیں بھیجا گیا ہے ۔ہمیں تمہارے پیغام پر شک (skeptical)ہے؛شک سے بھرپور۔‘‘

[14:11] ان کے پیغمبروں نے کہا،’’ہم تم جیسے انسانوں سے بڑھ کر نہیں ،لیکن خدا اپنے بندوں میں سے جس کوچاہے نوازتاہے ۔ہمارے لیے ممکن نہیں کہ تمہیں کسی قسم کا حکمنامہ دکھا سکیں ،سوائے خدا کی مرضی کے مطابق ۔اہل ایمان خدا پر بھروسہ کرینگے۔